آئی پی ایل میں چھکوں اور چوکوں کی برسات، 11 سال پرانا بڑا ریکارڈ بہہ گیا

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ رات چوکوں اور چھکوں کی موسلادھار بارش ہوئی۔ ممبئی انڈینز اور سن رائزز حیدرآباد کے میچ میں جس بیٹر کو جو بولر ملا اس نے دھو دیا اور ایسی دُرگت بنائی کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر سن رائزز حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو ان کے بولرز کے لیے قیامت خیز ثابت ہوئی۔ سن رائزرز کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سینچری جڑ دی لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹرز نے بھی کوئی کسر باقی نہ چھوڑی سب نے بیٹنگ کے خوب جوہر دکھائے اور بولرز کی درگت بناتے چلے گئے۔

ٹریوس ہیڈ نے مجموعی طور پر 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 28 گیندوں پر 42 اور ہینرک کلاسن نے صرف 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سن رائزز حیدرآباد کی اننگز میں مجموعی طور پر 18 چھکے اور 19 چوکے لگے۔ سن رائزز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا ماؤنٹ ایورسٹ کھڑا کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کے بیٹرز نے بھی خوب قہر ڈھایا تاہم وہ 5 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز ہی بنا سکے اور 31 رنز سے میچ ہار گئے۔

 اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور رائل چیلنجرز  بنگلور نے 2013 میں پونے واریئرز انڈیا کے خلاف اسکور کیا تھا، بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔

اس میچ میں کسی بھی ٹی20 میچ کی دونوں اننگز کے سب سے زیادہ 538 رنز بنے جبکہ کسی بھی ٹی20 میچ میں سب سے زیادہ 38 چھکے بھی لگ گئے۔ اس میچ میں صرف 2 بولرز کی اکانومی 10 رنز سے نیچے رہی جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے مڈل آرڈر بیٹر ابھیشیک شرما کو 23 گیندوں پر 63 رنز بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں