ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کیا ہے، کن شہروں اور کب سے نافذ العمل ہوگی؟

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست اسکیم کا اعلان کردیا جس کے تحت یکم اپریل سے 5 بڑے زمروں یعنی پرچون فروش، فرنیچر و آرائش شوروم، زیورات کاسمیٹیکس، میڈیکل، ہارڈویئر اور تھوک فروش کو تاجر دوست رجسٹریشن اسکیم میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے اس حوالے سے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اب کسی بھی وقت اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ان کاروباروں کو 6 منتخب شہروں میں رجسٹر کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن 4 میٹروپولیٹن شہروں میں ہوگی۔

تاجر دوست اسکیم میٹرو پولیٹن شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے علاوہ اسلام آباد میں بھی نافذ ہوگی اور ٹیکس کلیکشن یکم جولائی 2024 سے شروع کی جائے گی۔ تاہم ایف بی آر مارچ 2024 میں 879 ارب روپے کا ماہانہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے تاحال 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے اور ایف بی آر نے یقینی بنایا ہے کہ منتخب ٹیکس دفاتر اور بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رہیں تاکہ ٹیکس جمع کرنا یقینی بنایا جاسکے۔

تاجر دوست اسکیم کے تحت، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی مہم کے تحت تمام نان فائلرز اور غیر رجسٹرڈ تاجروں اور دکانداروں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تمام تاجروں کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت پابند بنایا جائے گا کہ وہ ٹیکس آسان ایپ کے اندر موبائل کے ذریعے یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تاجر ایف بی آر کے ٹیکس سہولت سینٹرز پر جاکر بھی رجسٹر ہوسکتے ہیں، اس رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔ جو لوگ رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہیں گے ان پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 182 کے تحت مالی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کو رعایت بھی دی جائے گی جو مجموعی ایڈوانس ٹیکس اکٹھا ادا کرنا چاہتے ہوں گے۔ ان کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی میں 25 فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔

اسی طرح اگر کوئی نان فائلر ٹیکس ریٹرن داخل کراتا ہے تو اسے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ وہ ٹیکس ریٹرن 15 جولائی 2024 سے پہلے جمع کرائیں۔

واضح رہے اگریہ نان فائلر 15 جولائی تک ٹیکس ریٹرن جمع کرادیں اور 12 ماہ کا ایڈوانس ٹیکس بھی یکمشت جمع کرادیں تو انہیں ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور