پشاور: کوریئر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے پشاور میں مختلف کارروائیوں میں نجی کوریئر کمپنی کے آفس سے مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرتے ہوئے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے 8 چھاپہ مار کارروائیوں میں لاکھوں مالیت ادویات کے 50 سے زائد کارٹن برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 7 انکوائریاں بھی درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پشاور میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے آفس سے برآمد ہونیوالی مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ میں اینٹی بائیوٹک اور معدے سے متعلق ادویات اور انجیکشن شامل ہیں، ضبط کی گئی تمام مشتبہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان امتیاز اور محمد علی کو گرفتار کر لیا ہے، جن کیخلا ف اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں مقدمہ درج تھا۔

دوسری جانب کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے جعلی ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف 4 چھاپہ مار کارروائیاں ایبٹ آباد کے علاقے تھاکوٹ میں واقع مختلف میڈیکل اسٹورز میں کی گئی ہیں، جہاں سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے جعلی ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف 2 چھاپہ مار کارروائیوں میں بخشالی روڈ اور جنرل چوک تورو میں واقع مختلف میڈیکل اسٹورز سے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے انہیں ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی ہیں جبکہ ڈریپ حکام نے موقع پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سیل کر کے لیبارٹری بھجوا دی ہیں، ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کئے جائیں گے بلکہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،  چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت