امریکی سفارت خانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی ملنے کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
جمعرات کو امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی، امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا۔
مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔