پی بی 9 بلوچستان کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کیخلاف اپیل مسترد

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کرانے کیخلاف مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حلقہ پی بی 9 کے 4 مخصوص پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کیخلاف لیگی امیدوار نواب چنگیز خان کی درخواست پر سماعت کی۔

نواب چنگیز خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 8 فروری کو 7 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن نہیں ہوسکا، 16 فروری کو انہی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی اور 3 پولنگ اسٹیشنز پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا، 28 فروری کو ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا لیکن12  مارچ کو الیکشن کمیشن نے کوئی وجہ بتائے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وجوہات تو بتائی ہیں کہ ووٹرز کا غیر فطری ٹرن آؤٹ تھا، ان علاقوں میں تو خواتین ووٹ کاسٹ کرنے بہت کم جاتی ہیں مگر یہاں پولنگ اسٹیشنز پر  85 سے 95 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا ہے۔

عدالتی استفسار پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ انہیں فارم 45 نہیں ملا کیونکہ الیکشن کمیشن نے فارم 45 چند گھنٹوں کے لیے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا جسے بعد میں پھر ہٹا دیا گیا تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے دریافت کیا کہ دیگر پولنگ اسٹیشنز پر 85 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا یا نہیں، متعلقہ پولنگ اسٹیشنز آپ کے ہوم گراؤنڈ ہیں تو دوبارہ الیکشن ہی ہورہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا موقف تھا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں غیر فطری ووٹنگ پر دوبارہ پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، ہم دونوں فریقین کو موقع فراہم کررہے ہیں وہ الیکشن لڑیں۔

ایڈشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کا 2023 میں علی اسجد ملہی کیس کا فیصلہ موجود ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے لیگی امیدوار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا امیدوار اتنا پاپولر ہے کہ 99 فیصد ووٹ لے رہا ہے تو دوبارہ الیکشن لڑیں۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز خان کی دوبارہ الیکشن کے انعقاد کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 24 اپریل کو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، 3 رکنی بینچ نے اس فیصلے کے ضمن میں تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کرنے کا کہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم