ایٹمی پروگرام کے حوالے سے میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا،اسحاق ڈار کی وضاحت

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے میرے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے بیان کا آئی ایم ایف پروگرام کےساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ عالمی مالیاتی ادارے یا کسی ملک نے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار کے سینیٹ میں بیان پر بحث کاآغاز ہوا

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان شائع ، نشر ہوا تھا کہ اس بار آئی ایم ایف سے بات چیت غیر معمولی ہے اور اب ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہوگا کیوں کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کو بتائے کہ آپ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھیں۔

اسحاق ڈار کے اس بیان کے بعد میڈیا میں ایک بحث چھڑ گئی تھی اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بیان کیوں دیا؟ کیا ان کو ایسا کرنا چاہیے تھا ؟ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں سوال کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

عالمی توانائی نظام میں تبدیلی، پاکستان کو مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

اہم پیش رفت، پودینے کے تیل سے دل کے امراض کے خطرات میں کمی ممکن

’کاکروچ جنتا پارٹی‘، بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی تحریک چل پڑی

بنگلہ دیشی کلین سوئپ، پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ بری طرح متاثر

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا