وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کے لیے روانہ ہوگا اور رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کرغزستان میں موجود تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ کہا کہ زخمی پاکستانی طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلبہ جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطا خانوف سے ہوئی ملاقات کے بارے آگاہ کیا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے۔ کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقہ نہیں ہوا۔ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبہ بالکل محفوظ ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپسی چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ کچھ پاکستانی طلبہ آج 2 کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خون کے چند قطروں سے بیماریوں کی تشخیص کا دعویٰ، ارب پتی سے سزا یافتہ جعلساز تک الزبتھ ہومز کا حیران کن سفر

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

کینیڈا کا ایکسپریس انٹری نظام تبدیل کرنے کا اعلان، زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں پر اضافی پوائنٹس ملیں گے

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کا امتحان میں فیل ہونے کا اعتراف

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟