انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے، آرمی چیف کا دورہ کنٹرول لائن

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسران اور جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی، اس موقع پر جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی جب کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دوران ڈیوٹی اپنےگھروں اور پیاروں سے دور تہوارمنانے پرفخرمحسوس کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیرکے معاملے پریو این قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہدپرگفتگو کی جب کہ انہو ں نے کشمیریوں پربھارت کے جاری ظلم وبربریت کی مذمت  بھی کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنزبھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کاربن چکے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یاپاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کافوری اورپرُعزم جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز