پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بلغاریہ نے 30 لاکھ ملازمتوں کیساتھ اپنے دروازے کھول دیے

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی ملک بلغاریہ کو فوری طور پر 30 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت ہے۔ انسانی وسائل کے ماہر جارجی پروانوف کے مطابق، بلغاریہ کی لیبر مارکیٹ کو فی الحال 25 لاکھ سے 30لاکھ کے درمیان کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پرتگال کیوں جانا چاہتے ہیں؟

شینگن ڈاٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کمی میں سے 70 ہزار ملازمتیں وہ ہیں جو سیزنل ورکرز کی قلت کے سبب پیدا ہوئی ہیں ہے۔

کثیر القومیتی ورکرز

کنفیڈریشن آف ایمپلائمنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پروانوف نے تجویز پیش کی ہے کہ بلغاریہ کو غیر ممالک سے کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوٹہ قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مختلف ممالک سے متوازن غیر ملکی افرادی قوت حاصل کرنے پر زور دیا اور کسی ایک ملک کے جائے کثیرالقومیتوں کے کارکنوں کے حصول کام مشورہ دیا ہے۔

بلغاریہ اس سال 40 ہزار افراد کو ملازمت دے گا۔

مختلف شعبوں میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے 3 سالہ ویزا پروگرام کے ساتھ یہ توقع ہے کہ کمپنی کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اس سال 35 ہزار سے 40 ہزار کارکنوں کو ملازمت دی جائے گی۔

کنفیڈریشن آف ایمپلائمنٹ کے جارجی پروانوف کے مطابق بیرون ملک ہمارے سفارت خانے غیر ملکی کارکنوں کی اس آمد کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم شاید اس سال تقریباً 35 ہزار سے 40 ہزار افراد کو درآمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کا 1 لاکھ ملازمتیں دینے کا اعلان، کون کون اپلائی کر سکتا ہے؟

پروانوف کا کہنا ہے کہ کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کے کارکنان بلغاریائی معاشرے میں اچھی طرح ضم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت، نیپال، سری لنکا اور پاکستان میں کارکنوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔

بلغاریہ میں ملازمت کی غرض سے آںے والے پیشہ وروں کی ماہانہ آمدن 5 سو یورو سے 7 سو یورو تک ہوگی، جب کہ یہی ہنر مند اپنے اپنے ملکوں میں تقریباً 2 سو سے 3سو یورو تک کما پاتے ہیں۔

پروانوف کے مطابق قانون کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کو بلغاریائی کارکنوں کی طرح مساوی اجرت اور مراعات ملنی چاہییں۔

بلغاریہ میں قلت کا سامنا کرنے والے 11 پیشے

یورپی لیبر اتھارٹی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کو درج ذیل 11 پیشوں میں ملازمین کی قلت کا سامنا ہے:

بھاری ٹرک اور بس ڈرائیور

سلائی مشین آپریٹرز

ویلڈر اور فلیم کٹر

باغبان، باغبانی، اور نرسری کے کاشتکار

ویٹرس

باورچی

اکاؤنٹنٹس

ثانوی تعلیم کے اساتذہ

نرسنگ

ماہر طبی پریکٹیشنرز

الیکٹریکل انجینیئرز

یہ بھی پڑھیں:ہنرمند پاکستانی اسکاٹ لینڈ میں نوکری کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

ان شعبہ جات کے علاوہ بھی بلغاریہ میں بعض شعبوں میں مثلاً دکان کے سیلز اسسٹنٹ، سوشل ورک ایسوسی ایٹ پروفیشنل، انتظامی اور ایگزیکٹو سیکرٹریز، اور ماہر نفسیات وغیرہ میں ملازمین مطلوب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم