بچوں کو کورونا کے بوسٹر شاٹس کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی کوویڈ-19 ویکسینیشن کے لیے نئی سفارشات تیارکی ہیں جن کے مطابق صحت مند نوعمروں اور بچوں کو ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی ضرورت نہیں تاہم بڑی عمر کے لوگوں کو اپنی آخری ویکسین کے چھ سے 12 ماہ کے درمیان بوسٹر شاٹ لگوانے چاہییں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ ان تمام لوگوں کو ویکسین لگانے پر مرکوز ہے جن میں وائرس کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بڑی عمر والے بوڑھے افراد میں وائرس کے باعث موت کا خطرہ زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ کے افراد اپنی آخری ویکسین کے چھ یا 12 ماہ بعد اضافی شاٹ لگوا لیں۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی نئی سفارشات میں صحت مند نوعمر اور بچوں کے حوالے سے کہا کہ پہلے ان میں وائرس کی تشخیص کی جائے اس کے بعد ہی ویکسین لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین اور بوسٹر ہر عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے لیکن ویکسین کی لاگت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔

ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ سال ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ اس وبائی مرض کا خاتمہ بہت جلد ہو جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے اسٹریٹجک گروپ آف ایکسپرٹس آن امیونائزیشن کی چیئرپرسن ہانا نوہینیک نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ سفارشات ان لوگوں کو ویکسین لگوانے پر دوبارہ زور دیتی ہیں جن میں اس سے موت کا خطرہ بہت زیادہ ہو۔

کوویڈ-19 کے ابتدائی دو شاٹس اور ایک بوسٹر لینے کے بعد اب نوعمر افراد کے گروپ کو اگلی ویکسیشن تجویز نہیں کی گئی کیوں کہ اس کے فوائد بہت معمولی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم