ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کا 18 ہزار پاکستانی طلبہ کیلئے آن لائن اسٹڈی گرانٹس کا اعلان

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ اور ایڈ ٹیک اسٹارٹ اَپ ’ایڈکاسا‘ نے گزشتہ برس شروع کی گئی مہم ’ایگزیم ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد 18 ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں مستحق طلبہ کو آن لائن اسٹڈی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافہ کر سکیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں ٹک ٹاک نے ایڈکاسا (Edkasa) اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے اشتراک سے اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال تعاون کیا تھا، تاکہ ہائی اسکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

اگزام ریڈی مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اور ریاضی جیسے مضامین پر 500 سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کی گئی تھیں۔

ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گرُ بتائے گئے تھے، ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی طلبہ میں مقبول ہوگئیں اور اب تک 66 کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ ان ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں اور 10 کروڑ سے زائد ویڈیوز تخلیق کی گئیں۔

پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک لمز کے ساتھ اشتراک کے تحت یہ دونوں ادارے طلبہ کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کر کے اپنی شراکت مزید مضبوط بنائیں گے، جہاں اس کے تحت طلبہ اپنے گریڈ/بورڈ/امتحان کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا فرح توکان نے کہا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف مواد پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔

ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر فہد تنویر نے کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے مواد میں بالخصوص طلبہ کی بڑے پیمانے پر دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیاری مواد کی ضرورت ہے جو ہماری نوجوان آبادی کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔

یہ وظائف مہم کے آن لائن محرک ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دیے جائیں گے۔

مذکورہ وظائف کم مراعات یافتہ طبقے کے لیے ہیں اور پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہیں، ان کا مقصد ان پاکستانی طلبہ تک پہنچنا ہے جن کے لیے معیاری تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘