عزم استحکام کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد افسوسناک ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایکس سروس مین سوسائٹی نے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد کی منظوری افسوسناک ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، عملی دہشتگردی اور ڈیجیٹل دہشتگردی کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایکس سروس مین سوسائٹی نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اہم مطالبات کردیے

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تو اب بھی چل رہے ہیں، ہم بھارت کے بعد ایک اور مخالف پڑوسی ملک کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ بنوں واقعے پر شرپسندوں نے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا، دہشتگردوں کی دراندازی اس وقت ختم ہوگی جب افغانستان کی طرف سے روکا جائے گا۔

عبدالقیوم نے کہاکہ 2024 میں ہمارے شہدا کی تعداد 575 ہے، دشمن کے ایجنٹ ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا افغانستان سے چلا گیا لیکن وہاں اسلحہ اور کالعدم تنظیمیں چھوڑ گیا، ٹی ٹی کی پاکستان میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایکس سروس مین سوسائٹی کی فوجی قیادت پر لگائے گئے نامناسب اور بے بنیاد الزامات کی مذمت

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہاکہ سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر پاکستان کے لیے سوچنا چاہیے، مشکلات بہت ہیں لیکن ان سے نکلنے کا سوچنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بارڈر مینجمنٹ اور سفارتکاری کے ذریعے دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘