پیرس اولمپکس 2024 کے یادگار لمحات، ارشد ندیم بھی ویڈیو میں نمایاں

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی نے پیرس اولمپکس 2024 کے مختلف مقابلوں کے اہم ملحات کی جھلکیوں پر مبنی ویڈیو جاری کردی ہے۔

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا جیولن تھرو میں ریکارڈ بنانے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا تھا، ارشد ندیم

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں 92.97میٹر دور تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے ایک ہی مقابلے میں 2 بار  90 میٹر سے زیادہ دور کی تھرو پھینکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: امریکی میڈلسٹ نے اپنا گولڈ میڈل کتے کو کیوں دیا؟

ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے، ان کے اس کارنامے کو پوری قوم نے سراہا ہے، جبکہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھی ان کے اس کارنامے کو پیرس اولمپکس کے یادگار لمحات میں شامل کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp