ایف آئی اے کی کارروائی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم محمد جنید کو طارق روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا، جس سے لاکھوں روپے برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے ’اپنا‘ جعلی ڈائریکٹر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کے مطابق ملزم طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کررہا تھا، خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ملزم سے 5ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج  کا کاروبار کررہا تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

ترجمان کے مطابق حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں