رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے نواز شریف اور ایرانی سفیر کا اظہار تعزیت

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سُن کر دِلی رنج ہوا، عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کچے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت، محسن نقوی اظہار یکجہتی کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئے

نواز شریف نے کہا ہے کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے بلند درجات اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

دوسری جان پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچے میں آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آئی جی پنجاب

ایرانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا ’ میں پاکستانی حکومت، عوام اور ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنہوں نے رحیم یار خان میں پاکستانی پولیس فورسز کے خلاف مسلح حملے کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

’اس حملے کے نتیجے میں 12 بہادر پاکستانی افسران کی شہادت ہوئی، زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے مخلصانہ دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں