سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ڈاکٹر ڈنشا کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس شہزاد ملک اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 41 کروڑ جعلی دستخط سے کیسے نکال لیے گئے؟

دوران سماعت، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈاکٹر ڈنشا کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے پر اعتراض نہیں، عدالت ماضی میں بھی ملزمان کو ایک مرتبہ جانے کی اجازت دے چکی ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے استفسار کیا کہ کیا گارنٹی ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا وطن واپس آئیں گے جس پر ملزم کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر ڈنشا مچلکے جمع کرانے پر آمادہ ہیں، سپریم کورٹ نے 2021 میں ضمانت دی تھی، آج تک اس کا غلط استعمال نہیں کیا۔

جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کے فیصلے میں پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عدالت 3 سال بعد اپنے فیصلے پر کیسے نظرثانی کرسکتی ہے، جس پر فاروق نائیک بولے کہ یہ نظرثانی کا نہیں، ایک مرتبہ جانے کی استدعا کررہے ہیں تاکہ بیٹی کی شادی میں شریک ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قانون میں ترامیم ختم ہونے سے کیا فرق پڑے گا؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب ترامیم بحال ہونے کے بعد ممکن ہے کہ یہ کیس کسی اور فورم کو منتقل ہوجائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ 4 سال سے ٹرائل کیوں نہیں شروع ہوا، نیب اتنا عرصہ کیا کرتا رہا ہے۔

بعدازاں، سپریم کورٹ نےجعلی اکاؤنٹس کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ڈنشا بیٹی کی شادی کے لیے برطانیہ جا سکتے ہیں، لیکن وہ 2 ماہ میں وطن واپس آ کر پاسپورٹ ٹرائل کورٹ کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز