پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والی پانچ ٹی20 میچوں کی ہوم سیریز کے لیے شائقین کو مفت داخلے کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پی سی بی کے مطابق سیریز کا آغاز 14 جولائی سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں تمام پانچوں میچ کھیلے جائیں گے۔

شائقین ظہیر عباس اور ماجد خان انکلوژرز سے بغیر کسی ٹکٹ کے میچز دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ شائقین نیشنل بینک اسٹیڈیم آ کر مفت میں میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کیونکہ مذکورہ دونوں انکلوژرز ان کے لیے کھلے ہوں گے۔

اس اعلان سے چند گھنٹے قبل پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم کی کپتان فضہ فیاض اور جنوبی افریقہ کی کپتان میکی وین وورسٹ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فضہ فیاض نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا ہمیشہ ایک خاص احساس ہوتا ہے اور پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہے۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

فضہ فیاض نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف 3-2 سے سیریز جیتنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا تاہم جنوبی افریقہ ایک مضبوط حریف ہے اس لیے پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں نظم و ضبط اور تسلسل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 ویمنز اسکواڈ

فضہ فیاض (کپتان)، الزوہا حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، باریہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، راویل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز۔

جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز اسکواڈ

میکی وین وورسٹ (کپتان)، کرس میری بیزوئیڈن ہاؤٹ، ڈینیلی بوشوف، جے لی فیلینڈر، ریابیٹسو ڈیتھوپے، میا لیلر، رسپیکٹ ماباسا، ضیا موہن لال، مکوانا موریری، لونگیلے نگکوبو، میلیسا وین ڈیر مروے، ڈائیڈرے وین رینسبرگ، ایشلے وین وائک، شینل وینٹر اور نوبوبیلیبیسیسا زوانے۔

شیڈول

سیریز کا آغاز 14 جولائی کو ہوگا جبکہ دوسرا میچ 17 جولائی، تیسرا 19 جولائی، چوتھا 22 جولائی اور 5واں و آخری ٹی 20 میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 رینکنگ: سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرز میں شامل

سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ، مالی سال 26-2025 میں آٹو صنعت کی نمایاں بحالی

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ