معیارات کا عالمی دن: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اہم پیغام

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معیارات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی دنیا کے دیگر ممالک سے اشتراک کے تحت پاکستان میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام کر رہی ہے تاکہ مقامی صنعت میں نفاست اور مسابقت کو فروغ مل سکے۔

وزیراعظم آفس سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (ISO) کی جانب سے اس سال کا موضوع، ’ایک بہتر دنیا کے لیے مشترکہ نقطہ نظر‘ مینوفیکچرنگ اور سروسز دونوں شعبوں کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں اعتماد کے ضروری کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ موضوع ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی مسابقت کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی تحفظ، صحت اور ماحولیات کے حوالے سے ہماری وابستگی کے مطابق، مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہے کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے پاکستانی شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے آٹوموٹو گاڑیوں کے لیے سخت حفاظتی معیارات مقرر کیے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس کیو سی اے نے کھانے کی مصنوعات میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈز (آئی ٹی ایف اے) پر 2 فیصد کی حد مقرر کی ہے، جو پاکستان میں امراض قلب کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ جامع اور مؤثر معیارات کے ذریعے یہ کوششیں لوگوں کی فلاح و بہبود کی ترجیح کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:سیاسی مخالفین کو قومی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا براہ راست تعلق ہماری اشیا اور خدمات کا بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنا ہے۔ ان معیارات کی پاسداری پاکستانی مصنوعات پر عالمی صارفین کے اعتماد کو فروغ میں مدد دیتا ہے، دنیا بھر میں ہمارے کاروبار کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو مزید متحرک کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان معیارات کو اپنانے سے مسابقتی فائدہ ہے جس سے کاروباری اداروں کو بہتر تنظیمی اور مینوفیکچرنگ کے عمل کے ذریعے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اس سال عالمی معیارات کے دن کی تقریبات معیار کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مسابقتی چیلنجز کے اس دور میں، حکومت، صنعت اور کاروباری برادریوں کے لیے دنیا بھر میں صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی آگاہی بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ متعلقہ تنظیمیں اعلیٰ ترین عالمی معیارات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب پاکستان کے سفر کو تیز کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم