فیصل واوڈا جن کی زبان بولتا ہے، ان کا مقصد عدلیہ کو زیر کرنا ہے، اعتزاز احسن

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصل واوڈا کون ہے، یہ کس کا امیدوار ہے، جن کا امیدوار ہے انہی کی زبان بولتا ہے۔ ان کا تو مقصد ہی عدلیہ کو زیر کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ججز کی پگڑیوں سے فٹ بال کھیلیں گے، اس سے زیادہ سخت کوئی اور زبان ہوسکتی ہے۔ یہ فیصل واؤڈا ہے کون، یہ نہ پیپلز پارٹی کا ہے نہ نون لیگ کا نہ ایم کیو ایم کا یہ سینیٹر کیسے بن گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو جو بھی لے کر آیا، اسی کے خلاف سازش کی، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن نے کہا کہ جنہوں نے اس کو سینیٹر بنوایا ہے یہ ان کی ہی زبان بول رہا ہے، یہ کیا 200کروڑ دیکر سینیٹر بنا ہے۔ یہ کسی فریق کا نمائندہ ہے، جو پیچھے بیٹھا ہے اور وہیں سے سب کچھ کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا یہ طلال چوہدری ہے، دانیال عزیز ہے، لیکن یہ سب تو اب سزا یافتہ ہیں۔ دوسری طرف خواجہ آصف نے عدلیہ کو کیا کچھ نہیں کہا، رانا ثنا اللہ نے کیا کچھ نہیں کہا لیکن ان کو سزا نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ٹرک لے کر سپریم کورٹ کے باہر چلی گئی تھیں اور چیف جسٹس کی عدالت کے باہر لاؤڈ اسپیکر لے کر کھڑی ہوگئیں اور جو کچھ کہہ سکتی تھیں عدلیہ کو کہہ دیا، لیکن عدلیہ نے درگزر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اعتزاز احسن کی کون سی بات سن کر غصے میں آگئے؟

اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر یہی ہے کہ فیصل واوڈا آخر کس کا امیدوار ہے، جس کا یہ امیدوار ہے ان کی ہی زبان بول رہا ہے۔ ان لوگوں کا مقصد ہی یہی ہے کہ عدلیہ کو زیر کردیں، جس میں یہ لگے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں بسنت فیسٹیول: 3 روز میں 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری اور 14 لاکھ مسافروں کا مفت سفر

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، رکن سندھ اسمبلی سمیت متعدد رہنما گرفتار

ایران یورینیم افزودگی پر مؤقف پر قائم، امریکا کا دباؤ اور عسکری پیغامات تیز

وزیراعظم یوتھ لون پروگرام: ریکارڈ درخواستیں موصول، قرض کب ملے گا؟ اعلان ہوگیا

حج بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن

ویڈیو

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز نے مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے انتھک محنت کی، سلمیٰ بٹ

لائیو8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی پہیہ جام کی اپیل ناکام، ملک بھر میں بڑے بازار کھلے رہے

کالم / تجزیہ

کچھ بسنت اور گڈی اڑانے سے متعلق

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!