عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا، وزیر اعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

کانفرنس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے شہبازشریف کل ریاض پہنچے تھے۔ ریاض کے رائل ایئرپورٹ پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں