بشریٰ بی بی خون خرابے کا منصوبہ لے کر آئی ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو پیسے دے کر احتجاج   کے لیےلایا گیا، کرائے پرلوگوں کو لاکر کیا ثابت کر رہے ہیں۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے۔ پی ٹی آئی والے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، افغان شہریوں کوپیسے دے کراحتجاج  کے لیے بلایا گیا۔

مزید پڑھیں: ریڈ زون کا تحفظ اولین ترجیح، مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اختیارات پولیس کو سونپ دیے، محسن نقوی

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، لیکن ان کے عمل کا ردعمل آئے گا۔ یہ کرائے کے لائے ہوئے لوگوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔ یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

عطا تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک خود پہنچی ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی سانحہ رونما ہوجائے، تاکہ ہم پوائنٹ اسکورنگ کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن کی گھر سے لاش برآمد، شوہر زیر حراست

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

پلیئرز کی سلیکشن میرے اختیار میں نہیں، سری لنکا کے خلاف مختلف ٹیم نظر آئےگی، بابر اعظم

درآمدات کا بوجھ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ابتر حالت، کیا نئی آٹو پالیسی سے غریب عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ