بھاگنے والے لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، طلال چوہدری

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ن لیگی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی خون خرابے کا منصوبہ لے کر آئی ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا اگر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟

انہوں نے کہا کہ لاشیں صرف رینجرز اور پولیس کی گری ہیں۔

طلال چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے پاس آنسو گیس کے شیل تھے، کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے اور بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلی بار نہیں بھاگے۔

ن لیگی رہنما کے مطابق ریاست کو کمزور سمجھنے والوں کو سبق مل گیا ہو گا، سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے آجاتے ہیں لیکن ضلع کرم کوئی نہیں جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں