یوں تو آزاد کشمیر کے ہر موسم کا اپنا ہی ایک حسن ہے لیکن پت جھڑ کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہی ہے۔
وادی سیماری میں ان دنوں درختوں سے زرد، سنہری اور سرخ پتے جھڑ کر زمین اور بہتے پانیوں کو اپنے رنگوں میں رنگ رہے ہیں۔
کچھ پتے تو اتنے گہرے سرخ ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر لگتا ہے گویا زمین اور پانی پر آگ دہک رہی ہو۔
خزاں کے خوبصورت رنگوں کی بہار اور علاقے کی دلکشی میں اضافہ کرتے یہ مناظر دیکھیے ہماری اس رپورٹ میں۔