پاکستان ریلوے اور کے الیکٹرک کے درمیان اصل تنازع ہے کیا؟

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کے الیکٹرک نے بلوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلویز کو بجلی کی فراہمی روکنے کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا کہ جب تک پاکستان ریلویز بلوں کی ادائیگیاں نہیں کرتا بجلی بند رہے گی، جس کے باعث پاکستان ریلوے کو کراچی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیکن اس ساری صورتحال میں سوال یہ ہے کہ پاکستان ریلویز کے الیکٹرک کو بل کی ادائیگی کیوں نہیں کر رہا؟ پاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمد ناصر خلیلی نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کی مختلف کالونیوں اور اہم نظامات کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کا پاکستان ریلوے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، وجہ کیا بنی؟

بجلی کی معطلی کے باعث کراچی شہر میں پاکستان ریلویز کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم معطل ہو چکا ہے، آٹو سگنل سسٹم بند ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مسافر اور گڈز ٹرینوں کا وقت پر چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے روزانہ چلنے والی 38 مسافر ٹرینیں متاثر ہورہی ہیں، جبکہ پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن سے یومیہ 50 سے 60 ملین روپے کی آمدنی حاصل کرتا ہے، اور جہاں ان دنوں یومیہ 30 سے 35 ہزار مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کی بجلی کیوں بند کردی؟

ناصر خلیلی کے مطابق نے کے الیکٹرک کے واجبات سے متعلق بتایا کہ ریلویز کا دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک پر 70 ارب روپے کے واجبات گزشتہ 10 سالوں سے ہیں، کے الیکٹرک کو متعدد نوٹسز جاریکیے جانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی۔

’گرڈ اسٹیشن، سب اسٹیشن، انڈر گراؤنڈ کیبلز سمیت کے الیکٹرک کی تنصیبات پاکستان ریلویز کی زمین پر قائم ہیں، جن کا ماہانہ بل 8 سے 10 کروڑ روپے ہے، گزشتہ ایک سال میں کے الیکٹرک نے پاکستان ریلویز کے ایک ارب روپے سے زائد واجبات بھی ادا نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: میئر کراچی کی عدالت کو کے الیکٹرک سے معاہدے پر نظرثانی کی یقین دہانی

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پاکستان ریلویز نے سوئی سدرن گیس سے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے اور پی ٹی سی ایل سے 11 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے ہیں جبکہ سندھ حکومت سمیت دیگر اداروں سے مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر خلیلی نے مزید بتایا کہ کے الیکٹرک کو حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے، اگر انہوں نے اپنے ماہانہ واجبات ادا نہیں کیے تو پاکستان ریلویز بھی کے الیکٹرک کے بلوں کی ادائیگی روک دے گا۔

’پاکستان ریلویز عوامی خدمات کو ترجیح دیتے ہوئے تمام مسائل کا فوری حل تلاش کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے