’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اپنی ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا، ’کل میری عمران خان کے ساتھ مختصر ملاقات ہوئی، وہ آئے اور جذباتی انداز میں مجھ سے بغلگیر ہوئے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ اور میں ایک ہیں، جو ہوا سو ہوا۔‘

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر سے اختیارات واپس، حکومت سے مذاکرات کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی

شیخ رشید نے اس بارے میں مزید بتایا، ’عمران خان نے مجھ سے بس اتنی ہی بات کی، باقی باتیں انہوں نے عمر ایوب سے کیں اور انہیں ہدایات دیں، وہ ان کی پارٹی ہے، ان کی ہدایات میں میڈیا کے سامنے بیان نہیں کرسکتا۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میں نے چلہ کاٹا لیکن وہاں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، مجھے 40 روز تک ایک کمرے میں ضرور رکھا لیکن مجھے وقت پر کھانا ملتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 13 دسمبر کو پشاور میں عظیم الشان اجتماع ہوگا، عمران خان کا اعلان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کرنے کی کوشش نہیں کررہا۔ شہباز شریف حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ کوئی حکومت نہیں، چہرہ شہباز شریف کا ہے، اس کے پیچھے کیس کسی اور کا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج آئینی بینچ نے ان کے کیس کی سماعت کی جو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 سے 3 سال پہلے یہ درخواست دائر کی تھی، آج وکیل نہیں آئے اس لیے کیس کی سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، بیرسٹر گوہر کو نامزد کردیا

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی پاکستان اور اس کی معیشت چل رہی ہے، اوورسیز پاکستانی ہی ملک کو اس بحران اور معاشی بربادی سے بچائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے جی ایچ کیو حملہ کیس کے دوران شیخ دشید احمد، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب اور دیگر نامزد ملزمان نے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد، عمر ایوب اور راجا بشارت گرفتار

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور عمر ایوب کو سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا اختیار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی سے بھی بیرسٹر گوہر کو نکال دیا ہے اور حکومت سے مذاکرات کے لیے عمر ایوب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی ضمانت کے نام پر جعلی پیغامات ملنے کا انکشاف

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

کیا نواز شریف سیاسی منظر نامے پر واپس آ رہے ہیں؟

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام کے لیے مکالمے پر زور

ویڈیو

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ