شاہ رخ ’ٹائم میگزین‘ کی بااثرترین شخصیات میں شامل،دیپیکا کا خوبصورت تبصرہ

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹائم میگزین کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست 13 اپریل کو جاری کی گئی جس میں بھارت کے سپراسٹار شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انہیں سراہتے ہوئے میگزین میں خوبصورت تبصرہ کیا اور اپنے جذبات ٹوئٹر پر بھی شیئر کیے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘جو شاہ رخ کو قریب سے جانتا ہے اور ان کا خیر خواہ ہے، وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ شاہ رخ کی شخصیت کو صرف 150 الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو ہمیشہ بہترین اداکاروں میں شمار کیا جائے گا۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کبھی نہیں بھولیں گی۔ ’میں ابھی ایک سوٹ کیس اور ایک خواب لے کر بنگلور سے ممبئی پہنچی تھی۔ اگلی بات جو میں جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں اس کے گھر بیٹھی تھی اور مجھے ان کے مدمقابل ایک فلم میں کردار کے لیے سوچا جا رہا تھا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ اس بات کو 16 سال ہو گئے ہیں لیکن جو چیز ہمارے رشتے کو خاص بناتی ہے وہ محبت، اعتماد اور ایک دوسرے کے لیے احترام ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ عظیم اداکار کے طور پر جانے جائیں گے لیکن جو چیز انہیں واقعی الگ کرتی ہے، وہ ہے ان کا دماغ، بہادری، سخاوت اور یہ فہرست چلتی چلی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ