پاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کا حال تو دیکھیں!، روانڈا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم نے 2024 میں 27 میں سے 16 میچ ہار کر روانڈا کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، اب انٹرنیشنل ٹی20 ٹیموں کی فہرست میں پاکستان اور روانڈا برابر پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جوہانسبرگ میں شدید بارش، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ منسوخ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ٹی20 مقابلوں میں پاکستان نے 27 میں حصہ لیا جن میں پاکستان کو 16 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 11 میں کامیابی حاصل ہوئی، اسی طرح روانڈا کی ٹیم نے 24 میچ کھیلے جن میں سے 16 میں شکست ہوئی اور 8 میں فتح حاصل ہوئی۔

پاکستان اور روانڈا کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں بھوٹان اور انڈونیشیا کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، بھوٹان نے 19 میچ کھیلے جن میں 15 میں شکست کا سامنا رہا اور 4 میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح انڈونیشیا نے بھی پاکستان کی طرح 27 میچ کھیلے جن میں سے 15 میں شکست ہوئی اور12 میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:وائٹ واش کا خواب ادھورا رہ گیا، زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیدی

آئی سی سی کی جانب سے جاری چارٹ کے مطابق ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان کی جیت کا تناسب انڈونیشیا سے بھی کم رہا۔ یہ اعداد و شمار پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں، جو سال بھر غیر متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوہانسبرگ میں شدید بارش، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ منسوخ

واضح رہے کہ ٹی20 فارمیٹ کا خالق پاکستان ہے، جس نے ایک ٹی20 ورلڈ کپ بھی جیت رکھا ہے، پاکستان کی ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز