سال 2024 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کیا رہی؟

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معاشی حالات گزشتہ چند سالوں سے کافی مشکل دور سے گزر رہے تھے، روپے کی قدر دن بدن کم ہورہی تھی، ڈالر کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ ڈیفالٹ کی تلوار بھی لٹک رہی تھی، جس کے بعد اب معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے، ڈالر کی قیمت ایک جگہ برقرار ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے معاہدے کے بعد قرض کی قسط بھی مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قمیتوں کا اعلان، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا

سال 2024 میں دیگر اشیا کی طرح پیٹرول کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، مجموعی طور پر اس سال پیٹرول کی قیمت247.03 روپے سے 293.94 روپے فی لیٹر تک رہی۔

رواں سال کے آغاز میں یکم جنوری کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267.34 روپے تھی جو کہ 16 اپریل کو بڑھ کر 293.94 روپے ہو گئی۔ جس کے بعد یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت سال کی کم ترین شرح 247.03 روپے فی لیٹر تک آگئی، اب پیٹرول کی قیمت 252.1 روپے فی لیٹر ہے۔

سال 2024 میں عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91. 17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل رہی۔ سال کے آغاز میں 73.58 ڈالر فی بیرل جبکہ آج بھی قیمت 73.58 ڈالر فی بیرل ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں، حکومت کا بڑا اعلان

رواں سال میں ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 281.5 روپے تھی جو کہ اب کم ہوکر 277.93 روپے ہوگئی ہے، سال کے درمیان میں 2 اگست کو ڈالر کی قیمت کم ہوکر 274.53 روپے تک آئی تاہم اب ڈالر کی قیمت 277.93 پر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا اعلان

امریکا میں گرفتار خطرناک مجرموں کی فہرست جاری، 89 بھارتی شہری بھی شامل

نوعمر بچوں کی اے آئی چیٹ بوٹس سے جذباتی وابستگی، والدین میں تشویش بڑھنے لگی

بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کی لاشیں برآمد

ویڈیو

بسنت کو انجوئے کررہے ہیں، مریم نواز نے بہت اچھے انتظامات کیے، فواد چوہدری

مریم نواز کا اہم اعلان، نصرت جاوید کس چیز سے خوفزدہ ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

کالم / تجزیہ

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘