سینیئر سیاستدان اور عمران خان کے پرانے ساتھی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ٹاؤٹ کی حیثیت رکھنے والوں کو کارکنان تسلیم نہیں کرتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاثر دیا جارہا ہے جیسے پی ٹی آئی فوج مخالف جماعت ہے، ایسا ممکن نہیں کہ ہم شہدا کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا
انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت محب وطن نہیں، لیکن ان لوگوں میں کچھ کرنے کی صلاحیت نظر نہیں آرہی۔
فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی کا فائدہ شہباز شریف اور مریم نواز اٹھا رہے ہیں، جبکہ دوسرا فائدہ علیحدگی پسند اور یوٹیوبر اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یوٹیوبر پاکستان سے باہر بیٹھ کر عمران خان کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے پیسے بنا رہے ہیں، جبکہ اس لڑائی کا سب سے بڑا نقصان پاکستان کو ہورہا ہے، فوج کے خلاف بھی دن رات پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کی نومولود قیادت مائنس عمران فارمولا چلا رہی ہے، فواد چوہدری
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز عمران خان نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دیا تھا۔