اسلام آباد: ایف 8 انڈر پاس منگل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعمیراتی عمل ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے پر ایف 8 انڈر پاس منگل 24 دسمبر کو ٹریفک آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سرینا چوک انٹرچینج کا جنوری میں افتتاح ہو گا جو صرف 60 دن میں مکمل ہوگا۔ وہ ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج اور سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 2 اہم پراجیکٹس کی تعمیر، اب شہری کن راستوں پر سفر کیا کریں گے؟

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹرز نے پراجیکٹس پر پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبوں کے فلائی اوورز اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو بروقت دور کیا جائے اور مقررہ مدت میں دونوں منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیے: مونال کی بندش کے بعد، مارگلہ ہلز پر کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو جلد سے جلد ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران درختوں کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنایا جائے،دونوں منصوبوں کے مختلف سیکشنز پر ہمہ وقت کام جاری رکھا جائے۔ سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز