جوڈیشل کمیشن کی کارروائی ان کیمرہ ہوا کرے گی، رولز جاری

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن کے حتمی رولز کا ڈرافٹ جاری کر دیا گیا ہے، رولز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی کارروائی ان کیمرہ ہوا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کےججز کی مدت میں توسیع اور تقرری رولز 2024 کی منظوری دیدی

جاری رولز کے مطابق کمیشن کے صرف فیصلے پبلک کیے جائیں گے۔ کمیشن اجلاس میں ہوئی گفتگو ممبران کسی پر ظاہر نہیں کر سکیں گے۔

Judges Appointment Rules 2014 by akkashir on Scribd

 

رولز کے مطابق ہائیکورٹ چیف جسٹس کا انتخاب 3 سینیئر ججز میں سے ہو گا، سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنانے پر وجوہات دینا ہوں گی۔

رولز کے مطابق کمیشن ممبران ججز کی تعیناتی میں نامزدگیاں دے سکیں گے۔ رولز کے ساتھ نئے ججز کیلئے پرفارما بھی جاری کر دیا گیا۔

رولز میں قرار دیا گیا ہے کہ نئے ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی میں وکلا کیساتھ جوڈیشل افسران کو بھی نمائندگی دی جائیگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp