بنگلہ دیش آرمی نے پاک فوج سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ مسترد کردی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی فوج نے پاکستانی فوج کے جوانوں کی بنگلہ دیش آمد سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے  مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں تمام بھارتی ویزا سینٹرز بند، وجہ کیا بنی؟

اتوار کو بنگلہ دیش آرمی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی فوج پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانبداری اور بین الاقوامی تعاون کے اپنے اصولوں پر قائم ہے، بنگلہ دیش پاک فوج کے جوانوں کی بنگلہ دیش آمد سے متعلق بھارت اور آنندا بازار آن لائن کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔

بنگلہ دیشی فوج نے جمعہ کو آن لائن بھارتی میڈیا ادارے آنندا بازار آن لائن میں شائع ہونے والی رپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ’گمراہ کن ‘ اور ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلا دیش نے بھارت سے دوری مزید بڑھا لی، انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ

بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز اس رپورٹ، جس کی بنگالی زبان میں سرخی تھی، ’اردتے بنگالی گونوہتر روکٹر چھیتے! 53 بوچور پور بنگلہ دیشی پھرچے سے پوراجیتو پاک فوج‘ پر ایک پریس ریلیز جاری کی تھی، جس  کا مطلب ہے کہ بنگالیوں کی نسل کشی کے خون کے دھبے پاک فوج کی وردی پر ہیں اور یہ کہ 53 سال بعد پاک فوج بنگلہ دیش واپس لوٹ رہی ہے۔

بنگلہ دیش آرمی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافتی روایت کے برعکس اخبار نے رپورٹ شائع کرنے سے قبل آئی ایس پی آر سے کوئی تبصرہ یا وضاحت نہیں لی جس سے رپورٹ کی معروضیت اور ساکھ پر سوالات اٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں انقلابی تبدیلی : بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی فوج پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانبداری اور بین الاقوامی تعاون کے اپنے اصولوں پر ثابت قدم ہے۔ اپنی باقاعدہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، بنگلہ دیش کی فوج مختلف ممالک کی مسلح افواج کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھتی ہے اور باہمی تعلقات اور مہارت کو بڑھانے کے لیے طلبا کے تبادلے اور تربیت سمیت مختلف کوآپریٹو پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاک فوج کی کسی بھی تربیتی ٹیم یا وفد کو تربیت کے لیے بنگلہ دیش کی کسی چھاؤنی میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں حکومت کا خاتمہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان پر چڑھائی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی فوج اپنی ضروریات کے مطابق مختلف ممالک سے مطلوبہ گولہ بارود خریدتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس دفاعی معاملات پر غلط معلومات پر مبنی رائے ناپسندیدہ، غیر ضروری اور جارحانہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ