یورپی یونین نے یورپی ممالک میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی کی تھی جس کا اطلاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چارجنگ کے جَھنجَھٹ سے چھٹکارا، 50 برس تک چلنے والی نیوکلیئر بیٹری تیار
یورپی یونین کے تمام 27 ممالک میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کی ایسی چارجنگ پورٹ ہوگی کہ ایک ہی چارجز سے مذکورہ تمام چیزیں چارج ہوسکیں گی۔
یورپی یونین کے قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تمام نئی ڈیوائسز میں یو ایس بی سی پورٹ کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دماغ نما چپ تیار، فون بیٹریز کی چارجنگ طویل عرصہ رہنے کے امکانات روشن
یاد رہے کہ یورپین یونین نے مذکورہ قانون 2022 میں منظور کیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے تمام کمپنیوں کو 2 سال کی مہلت دی گئی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایپل نے اس قانون پر عملدرآمد کے لیے آئی فون 15 سیریز سے یو ایس بی سی پورٹ کو متعارف کرایا تھا، جبکہ زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں پہلے ہی یوایس بی سی پورٹ استعمال کی جارہی ہے۔