مودی سے ملاقات پر گلوکار دلجیت دوسانجھ کو کسانوں نے تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کو کسانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کی نئے سال کے دن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور  گلوکار کی کسانوں کی تحریک کے ساتھ وابستگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دلجیت دوسانجھ ماضی میں کسانوں کی تحریک کی حمایت کر چکے تھے اور اب مودی سے ملاقات کو نئے سال کا زبردست آغاز قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

کسانوں کا کہنا تھا کہ اگر دلجیت دوسانجھ کو واقعی کسانوں کی پرواہ ہوتی تو وہ ان کے ساتھ سمبھو بارڈر پر یکجہتی کے لیے آتے، ان کے خدشات سنتے اور اپنے پچھلے  بیانات کے حق میں کھڑے ہوتے لیکن ادھر آنے کے بجائے وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کرنا گلوکار و اداکار کے ارادوں پر شک پیدا کرتا ہے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ 2020 میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے سمبھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ان کے مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں سیاستدانوں نے بنائی ہیں‘، دلجیت دوسانجھ کا پاکستانی مداح کو تحفہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نئے سال کے پہلے دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے ان کو عالمی سطح پر کامیابی پر مبارکباد دی۔

دلجیت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں نریندر مودی نے کہا، جب ایک بھارتی گاؤں کا لڑکا دنیا بھر میں مشہور ہوتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔ آپ کا نام دلجیت رکھا گیا اور آپ سب کے دل جیت رہے ہیں۔

مودی کی تعریف کے جواب میں دلجیت دوسانجھ نے جواب دیا ’ ہم پڑھتے تھے میرا بھارت مہان لیکن جب ملک کے مختلف حصے دیکھے تب اس کا مطلب سمجھ میں آیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں