انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کی بڑی وجہ وی پی این ہے، پی ٹی اے 

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست وری کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ میں وی پی این کا زیادہ استعمال انٹرنیٹ کی سست اسپیڈ کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وی پی این نے ملک میں انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈ وڈتھ میں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے، وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹ پر ایک ڈالر خرچ آتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ملک میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے، مقامی سی ڈی اینز (کنٹنٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس) کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے جو مقامی سطح پر انٹرنیٹ کو سست کردیتا ہے۔

پی ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے نمٹنے کے لیے ملک میں زیرسمندر کیبلز کی گنجائش بڑھائی جائے اور مقامی لوڈنگ سسٹم کو بہتر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پھر توسیع

رپورٹ  میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال گزشتہ سال اگست میں 634 جی بی پی ایس، ستمبر میں 597 جی بی پی ایس، اکتوبر میں یہ شرح 815 جی بی پی ایس ریکارڈ کی گئی تھی، نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس تھی، جبکہ دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437 جی بی پی ایس رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی