حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، تیسرا اجلاس طلب

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات: عمران خان نے نئی شرط عائد کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ اس سے قبل اجلاس 15 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، تاہم بعد میں تاریخ اور وقت میں ردوبدل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوا تھا، تاہم اس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش نہیں کیے تھے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے 23 دسمبر کو ہونے والے پہلے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آپ اپنے تمام مطالبات تحریری طور پر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی

اب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو اجازت دے دی ہے کہ وہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!