وزن کم کرنے کے لیے دہی کا اسپیشل رائتہ

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہی موسم گرما میں استعمال کی جانے والی ایک بہترین غذا ہے۔ یہ ٹھنڈی اور صحت بخش ہوتی ہے۔ دہی سے بنا رائتہ ایک طاقت ور پرو بائیوٹک ہے یہ نہ صرف چربی کو جمع ہونے سے روکتا ہے بلکہ ہمارے نظام انہضام کے لیے بھی مفید ہے۔

دہی میں موجود کیلشیم کی مقدار ہمارے جسم میں بی ایم آئی لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔آج ہم آپ کو دہی کے ایک ایسےاسپیشل رائتہ کی ترکیب بتائیں گے جو وزن کم کرنے والے افراد کے لیے مفید ہے۔

مکھانا رائتہ ریسیپی:

مکھانا۔۔۔۔۔ ایک کپ
دہی۔۔۔۔۔ ایک یا 2کپ
دودھ۔۔۔۔۔3چائے کے چمچ
چینی۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
کالا نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
زیرہ پاوڈر ۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
سبز مرچیں ۔۔۔۔۔ باریک کٹی ہوئی
کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی چمچ
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
اخروٹ ۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ

بنانے کا طریقہ:

مکھانوں کو ایک برتن میں اس وقت تک بھونیں حتٰی کہ جب تک یہ بھورے ہو جائیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ جلیں نہیں اور نہ ہی ان میں تیل ڈالیں۔

مکھانوں کو بھون لینے کے بعد ان کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر ان کو بلینڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔

مکھنوں کو بھوننے کے بعد اخروٹ کے مغزبھی بھون لیں۔

اب ایک برتن میں دہی لیں۔ اس میں اوپر بتائے گئے مصالحہ جات ڈالیں اور پھر اس میں مکھانوں اور اخروٹوں کو بھی شامل کر دیں اور مکس کر لیں۔ اب اس رائتہ پر دھنیا کے کچھ پتے ڈال دیں۔

رائتہ کو کھانے سے پہلے کچھ دیر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں لیکن رائتہ میں تھوڑا سا پانی اور دودھ ڈالنا مت بھولیں کیونکہ رائتہ کو فریج میں رکھنے سے یہ گاڑھا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp