لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب اس بات کا جائزہ یہ آگ قدرتی طور پر نہیں لگی بلکہ اس میں انسانی ہاتھ کارفرما ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے

امریکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔

گرفتار افراد نے آگ کیوں لگائی، عجیب وجوہات؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگائی تھی۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ آگ لگانے اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: لاس اینجلس آتشزدگی: فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضوں میں ہوشربا اضافہ

ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے پولیس کو اپنی حرکت کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ اس کو جلتے ہوئے پتوں کی خوشبو بیحد پسند ہے۔

ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی وڈ میں گرفتار کیا گیا جس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام ہے۔

آتشزدگی کے 95 فیصد انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں خواہ وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی۔

یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ سنہ 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟

گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

دریں اثنا لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس آگ سے 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاک ہوچکا ہے اور اس دوران اب تک 27 افراد کے  مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں