سانحہ 9 مئی، عمران خان اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 27 فروری کو سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا ، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہوں گے

عمران خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کیے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

دوسری جان سانحہ 9 مئی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل اور ان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بiنچ میں شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp