ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی سے ایبٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے ایبٹ آباد کے علاقے لہو کس جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گرگیا، جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کلرکہار کے قریب مسافر بس جل کر خاکستر، موٹروے پولیس نے مسافروں کو بچا لیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک  کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو1122 نے کھائی سے 18 افراد کو نکالا، 2 جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں مسافر بس اُلٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو1122 کے اہلکار زخمیوں اور جسد خاکی کو  قریبی مری ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں