کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں رمضان المبارک میں بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور ماہ مقدس کے 18 دنوں میں اب تک 6 شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق

گزشتہ برس کے عام دنوں اور خصوصاً رمضان کی طرح رواں سال بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کو رمضان میں چھٹا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ تازہ واقعہ کورنگی نمبر 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے میڈیکل اسٹور لوٹنے کی کوشش کی تھی تاہم جب اسٹور کے نوجوان مالک نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائر کھول کر اسے جان سے مار دیا۔ نوجوان اسٹور کا مالک اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ مسلح ملزمان نے چہروں پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار

یاد رہے کہ منگل کو بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک شہری قتل ہوا تھا۔ وہ واقعہ بھی کورنگی میں پیش آیا تھا جہاں ایک تاجر سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس کے محافظ کی جان لے لی تھی۔ مقتول گھر کا واحد کفیل و شیرخوار بیٹی کا باپ تھا۔

اس طرح حکومت کی پکڑ سے باہر ڈاکو رمضان المبارک میں اب تک 6 شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

روان سال رمضان سے قبل بھی خاتون سمیت 12 سے زائد شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی غرض سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔ عائشہ نامی مذکورہ خاتون نوبیاہتا تھیں۔ ڈاکوؤں نے ان کو مشرف کالونی میں واقع ان کے گھر میں طلائی زیورات چھیننے کے دوران مزاحمت پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں