راولپنڈی میں زیرزمین سیوریج لائن میں دھماکا ہوا ہے، جس سے سڑک پر شگاف پڑ گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چاروں صوبوں کے 22 اضلاع سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا ہوا۔
اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج لائن پھٹنے سے ہونے والے دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑنے کے ساتھ ساتھ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
اہل علاقہ کے مطابق زیرزمین سیوریج لائن میں دھماکا تیسری بار ہوا ہے، علاقے میں جوتے کی فیکٹری ہے جس کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھر جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: گٹر میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی
اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔