دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ، خورشید شاہ بھی بول پڑے

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر سندھ سے ہی نہیں پنجاب سے بھی آواز اٹھ رہی ہے، ہمارا اس معاملے پر مؤقف بالکل واضح ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری پیپلزپارٹی میں رہ چکی ہیں، اس لیے وہ ایسے اختلافی بیانات نہ دیں، اور کوئی بھی بات کرنے سے قبل پانی کی تقسیم کا 1991 کا معاہدہ پڑھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو نے کہا کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، یہ سب کے لیے پیغام تھا، شرجیل میمن

انہوں نے کہاکہ 1991 کے معاہدے میں پانی کی تقسیم کا معاملہ بالکل کلیئر ہے، جب 91 کا معاہدہ ہوا تو ہمارے پاس 114 ملین ایکڑ فٹ پانی تھا، جبکہ اس وقت ہمارے پاس صرف 94 ملین ایکڑ پانی ہے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں آگے چل کر پینے کے لیے بھی پانی ملے گا یا نہیں، یہ بہت اہم مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو پانی ملے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کسی بھی معاملے پر سنجیدہ نہیں ہوتے، وہ تو پارلیمنٹ میں بھی کسی کی بات نہیں سنتے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتا کیوں کہ یہ عدالتی معاملہ ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی بات کرنی ہے یا مسائل پیدا کرنے ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پنجاب اور سندھ آمنے سامنے ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی نے واضح کہہ دیا ہے کہ کسی صورت نہریں نہیں نکالنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی

گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست کی جا رہی ہے، منصوبہ صدرِ پاکستان سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہے اور اس پر ان کے دستخط موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں