گرودوارہ روہڑی صاحب میں بیساکھی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پہنچ رہے ہیں۔
یہ مقدس موقع مذہبی جوش و جذبے، روحانی رسومات اور بھائی چارے کی فضا سے معمور ہوتا ہے۔ گرودوارے میں خصوصی عبادات، کیرتن اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ کیوں منایا جاتا ہے اور سکھ مذہب میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔