مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔

ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے ساتھ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ایسٹر کی موقع پر اسلام آباد میں واقع گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے ہیں۔

پولیس کی طرف سے انتظامات

اسلام آباد پولیس نے ایسٹر پر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

حساس گرجا گھروں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور آس پاس پٹرولنگ پولیس کے خصوصی دستے گشت کررہے ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ہے،گرجا گھروں میں داخلے کے لیے پولیس اور رضا کار باڈی سر چنگ کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں اور حساس گرجا گھروں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی کی جارہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈز تشکیل دیے ہیں۔ ایسٹر کے موقع پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹریفک افسران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے، تفریحی مقامات کے اردگرد پٹرولنگ پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp