ٹرمپ نے اپنے خلاف تنقید کرنے والے خبر رساں اداروں کی فنڈنگ روک دی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں اداروں این پی آر اور پی بی ایس کو ’معتصب‘ قرار دیتے ہوئے انہیں ملنے والے تمام وفاقی فنڈز ​​روکنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے تیل خریدنے والے ملک پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ نے خبردار کردیا

ٹرمپ طویل عرصے سے ان دونوں خبر رساں اداروں ہدف تنقید بنائے ہوئے تھے، لہٰذا آج انہوں نے خصوصی حکم نامے پر دستخط کیساتھ کارپوریشن فار پبلک براڈکاسٹنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ این پی آر اور پی بی ایس کو ملنے والی براہ راست فنڈنگ ​ قانون کی اجازت کی حد تک بند کر دے۔

این پی آر اور پی بی ایس کو بالواسطہ عوامی فنڈنگ ​​روکنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر میں سی پی بی کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پبلک ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنوں کے لائسنس اور اجازت نامہ کے ساتھ ساتھ اس کے فنڈز کے دیگر وصول کنندگان، دونوں خبر رساں ادارے وفاقی فنڈز کا استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کے 100 دن مکمل ہوتے ہی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی فارغ

اس حکم کے تحت تمام ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیموں کو دی جانے والی کسی بھی فنڈنگ ​​کی نشاندہی کریں اور اسے ختم کر دیں۔

واضح رہے کہ سی پی بی کے کانگریس سے منظور شدہ 535 ملین ڈالر بجٹ کا 70 فیصد سے زیادہ براہ راست عوامی میڈیا اسٹیشنوں کو گرانٹس کے ذریعے جاتا ہے۔

این پی آر کے مطابق اس کے سالانہ آپریٹنگ بجٹ کا تقریباً ایک فیصد سی پی بی اور وفاقی ایجنسیوں اور محکموں سے گرانٹ کی شکل میں آتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں ٹرمپ نے ریپبلکنز پر زور دیا تھا کہ وہ پی بی ایس اور این پی آر دونوں کو چھوڑ دیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریپبلکنز  کو اپنے آپ کو  این پی آر اور پی بی ایس سے مکمل طور پر الگ کر دینا چاہیے، یہ بنیاد پرست بائیں بازو کے وہ ادارے ہیں جو ہمارے ملک کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کو ناراض کردینے والے گوریلا آرٹسٹ ’ہیلچ‘ 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسکاٹش حکومت سے اسرائیل کے خلاف پابندیاں مکمل طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ

نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلاف کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب