پی ٹی سی ایل کے سماجی ترقی کے 2 منصوبوں نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اعزازات حاصل کر لیے

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں 2 اہم اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

کمپنی کے سماجی خدمت کے منصوبے، ’دل سے بااختیار‘ کو ’بیسٹ اِن ڈیجیٹل‘ کیٹیگری میں برونز ڈریگن، جبکہ ماؤں کے عالمی دن کی مہم کو ’مارکیٹنگ ڈسپلن‘ کیٹیگری میں بلیک ڈریگن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزازات سماجی مقاصد کے فروغ اور ایک شمولیتی اور بااختیار معاشرے کی تشکیل کے لیے ابلاغی ذرائع اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مؤثر استفادے کی پی ٹی سی ایل کی کوششوں کا اعتراف ہیں۔ یہ کامیابی کمپنی کی جانب سے رابطوں کی فراہمی سے آگے بڑھ کر معاشرتی ضروریات کو پورا کرنے اور افراد و برادریوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا اقدام ’دل سے بااختیار‘ ڈیجیٹل شمولیت، مہارتوں کی ترقی اور کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کے کمپنی کے عزم کا مظہر ہے۔ ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ 22 اضلاع پر محیط یہ پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی اور مہارتوں کی ترقی خواتین کے لیے معاشی خودمختاری کی راہیں ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی سی ایل کی مالی کارکردگی میں بہتری، گزشتہ سال 120 ارب روپے سے زیادہ آمدنی حاصل

اسی طرح پی ٹی سی ایل کی ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے مہم اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ مؤثر ابلاغ محض آگاہی پیدا کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اہم ترین افراد اور مقاصد کے لیے عملی تعاون کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔ اس مہم کا مقصد زچگی کے حوالے سے زیادہ ہمدردانہ اور مددگار رویے کو فروغ دینا تھا بالخصوص ان نئی ماؤں کی مشکلات کے تناظر میں جو زچگی کے بعد ذہنی دباؤ کا سامنا کرتی ہیں۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، عماد خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں پہلے ہی اعزازات حاصل کرنے والی ہماری کیمپینز کو ایشیا کی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ ہمارے کام کا اصل صلہ لوگوں کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلی ہے۔ ہمارا مقصد اپنی وسیع رسائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بامعنی سماجی ترقی کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔ ہم ایسے اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں جو لوگوں کو بااختیار بنائیں اور پاکستان کے لیے زیادہ شمولیتی ڈیجیٹل مستقبل کی راہ ہموار کریں۔

ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز ایشیا بھر میں مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے لیے مہمات کا جائزہ بین الاقوامی جیوری پینلز حکمتِ عملی، تصور، عملی نفاذ اور نتائج کی بنیاد پر لیتے ہیں۔ یہ پروگرام تخلیقی سوچ کو تزویراتی اہمیت اور اس کے قابلِ پیمائش اثرات کے تناظر میں جانچتا ہے، جس کے باعث یہ اعزاز ابلاغ کے شعبے میں پی ٹی سی ایل کی بامقصد حکمتِ عملی کی اہم توثیق ہے۔

مزید پڑھیں: نئے آسمانوں میں نئی اُڑان: پی ٹی سی ایل نے باضابطہ ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

تازہ ترین کامیابی ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2026 میں پی ٹی سی ایل کی نمایاں کارکردگی کا تسلسل ہے جہاں کمپنی نے اپنی کیمپینز ’پاکستان کی پہچان‘ جس میں پاکستان کے غیر معروف کھیلوں اور کھلاڑیوں کو سراہا گیا، ’دل سے بااختیار‘، ’مدرز ڈے: ماؤں کے لیے مزید تعاون‘اور ’عالمی یوم تعلیم‘ کے لیے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

کینیڈا کا ایکسپریس انٹری نظام تبدیل کرنے کا اعلان، زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں پر اضافی پوائنٹس ملیں گے

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کا امتحان میں فیل ہونے کا اعتراف

پیٹرول سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں، نئی قیمتیں 19 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا اعلان

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟