پیٹرول سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں، نئی قیمتیں 19 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا اعلان

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر 2026 سے 19 اکتوبر 2026 تک ہو گا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے وضع کردہ پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا، ڈیزل معمولی مہنگا

نظرثانی کے بعد فیصلے کے تحت موٹر اسپرٹ یعنی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی ایکس ڈیوپو قیمت 390 روپے 23 پیسے سے کم ہو کر 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کی وجوہات

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس تبدیلی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ کے حالات ہیں۔

ان عوامل میں پلاٹس کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ، پریمیئم اور دیگر متعلقہ اخراجات شامل ہیں، جن کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول 2 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل 61 پیسے فی لیٹر مہنگا

عوام اور متعلقہ شعبے تفصیلی معلومات اور اطلاعات کے لیے اوگرا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب پرائس پبلیکیشنز سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بڑی عالمی کامیابی، 74 سال بعد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی صدارت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور پراسرار اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرعام پر لانے کا وعدہ

کینیڈا کا ایکسپریس انٹری نظام تبدیل کرنے کا اعلان، زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں پر اضافی پوائنٹس ملیں گے

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کا امتحان میں فیل ہونے کا اعتراف

‘اغوا کاروں نے 5 لاکھ روپے تاوان لینے کے باوجود بیٹے کا پہلے ہاتھ کاٹ کر بھیجا اور بعد میں قتل کردیا’

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟