بھارت کو فیس سیونگ نہیں دیں گے، اسکے چہرے پر کالک ملیں گے، وزیر دفاع

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی کہ بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحد کے قریب اڑان بھر رہے ہیں۔ بھارت مسلسل اشتعال دلا رہا ہے۔ لیکن ہم پہل نہیں کریں گے۔ بھارت کو پتہ ہے کہ کچھ کیا تو بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایک ملک بھی بھارت کی کہانی کے پیچھے نہیں کھڑا۔ بھارت پھنس چکا ہے۔ اس کا خیال تھا کہ دنیا اس پر یقین کرلے گی لیکن دنیا نے نریندر مودی پر یقین نہیں کیا۔ مودی نے جو بیانیہ بنانے کی کوشش کی، یہ اس کی بہت بڑی شکست ہے۔ پہلگام  واقعے سے متعلق  بھارت کا الزام صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ ثبوت کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کوئی آسان کام نہیں، اس  سے متعلق عالمی فورمز سے رجوع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز