گوگل کی اربوں روپے جرمانے کے خلاف دائر درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کردی

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے مسابقتی کمیشن کے ساتھ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم میں تبدیلیوں کے حوالے سے تعاون کرے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارتی سپریم کورٹ نے سرچ انجن کی جانب سے مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا۔

بھارت نے گوگل کو 35 ارب روپے جرمانے کی سزا سنادی
بھارت کے مسابقتی کمیشن نے اکتوبر 2022 میں گوگل پر 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم دیا تھا۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔

گوگل نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی اور 19 جنوری کو بھاتی سپریم کورٹ نے اسے مسترد کرتے ہوئے 7 دن میں فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مخلص ہیں اور مسابقتی کمیشن کے ساتھ تعاون کرکے آگے بڑھیں گے۔

ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارت نے ایک ہفتے میں دوسری بار گوگل کو اربوں روپے جرمانے کی سزا سنادی

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نچلی عدالت کو گوگل کی درخواست کو سن کر 31 مارچ تک فیصلہ سنانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی شرائط، برآمدی شعبہ حکومتی اقدامات کا منتظر

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟